ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سلیکشن کمیٹی اور کھلاڑیوں کو فارغ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں گروپنگ کا بھی انکشاف

11 جون, 2024 15:53

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور گزشتہ سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا منصوبہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق ‘آپریشن کلین اپ’ میں وہاب ریاض، سلیکشن کمیٹی اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

سابق بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر اور موجودہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض جو چیئرمین پی سی بی کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، انہیں سلیکشن کمیٹی میں ‘سیاسی’ تقرری پر تنقید کا سامنا ہے۔

ٹیم میں تبدیلیوں کا انحصار کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، وہاب ریاض اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کی کارکردگی کے جائزے پر ہے۔

سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کی رپورٹس پر بھی غور کیا جائے گا جنہوں نے پہلے کھلاڑیوں پر پیسے کو ترجیح دینے کا الزام لگایا تھا۔

ورلڈ کپ کے بعد اعظم خان، افتخار احمد، عثمان خان، محمد عامر اور عماد وسیم سمیت کئی کھلاڑیوں کے ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے تین کھلاڑیوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر اپنے منیجر کے کہنے پر پی سی بی حکام کو بلیک میل کیا تاکہ ان کے سینٹرل کنٹریکٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حفیظ نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے ایرن ہالینڈ سے بھی دعا کروالی

قومی کرکٹ ٹیم میں چھوٹی نہیں بڑی سرجری کا عندیہ

واضح رہے کہ تینوں کھلاڑیوں کا منیجر وہی شخص ہے جس نے گزشتہ سال بورڈ اجلاسوں میں چیئرمین پی سی بی، چیف آپریٹنگ آفیسر اور دیگر پی سی بی حکام کو معاوضے میں اضافے کے لیے بلیک میل کیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جو 120 رنز کے انتہائی کم ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ‘بڑی سرجری’ کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کے ہاتھوں مایوس کن شکست کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ ‘نئے’ ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top