ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

حفیظ نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے ایرن ہالینڈ سے بھی دعا کروالی

09 جون, 2024 21:30

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاک بھارت میں قومی ٹیم کیلئے ٹی وی پریزنٹر ایرن ہالینڈ سے بھی دعا کروالی۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر سابق کرکٹر و کپتان محمد حفیظ نے ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس کے کیپشن میں انہوں نے پاک بھارت ٹاکرے کی مناسبت سے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں میچ میں اپنا کردار ادا کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد حفیظ پنجابی میں ایرن ہالینڈ سے مخاطب ہوکر کہتے ہیں کہ "نی کُڑیے انڈیا پاکستان دا میچ شروع ہوگیا اے دعا شروع کردے”! جس کا مطلب (ارے اوئے لڑکی انڈیا پاکستان کا میچ شروع ہوگیا ہے اب دعا شروع کردو)۔

مزید پڑھیں: تمہارے پاس سے اس قسم کے کھلاڑی کہاں چلے گئے نوجوت سدھو کا سوال

اس موقع پر ٹی وی پریزنٹر ایرن ہالینڈ "اچھا” کہتے ہوئے دعا کیلئے ہاتھ اٹھا لیتی ہیں۔

حفیظ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب لائکس مل رہے ہیں، صارفین تبصرے کررہے ہیں کہ پاک بھارت میچ تو ایک غیر ملکی پریزنٹر کو بھی مسلمان کردے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کے شہر نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی گراؤنڈ میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mohammad Hafeez (@m_hafeez8)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top