ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

قومی کرکٹ ٹیم میں چھوٹی نہیں بڑی سرجری کا عندیہ

10 جون, 2024 13:03

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کوچھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

جی ٹی وی کے مطابق پاک۔بھارت میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جلد ہی ٹیم میں خاطر خواہ تبدیلیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو آنے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ سائیڈ لائن پر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو موقع فراہم کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک بنانے کا دعویٰ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ شکست کی وجوہات سے بخوبی آگاہ ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہےکہ کیا چل رہا تھا اور ہارنےکی وجوہات کیا ہیں، انکا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی۔

پاکستان نے پہلے کھلیتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، جواب میں امریکا کی ٹیم بھی 3 وکٹوں کے نقصان پر اتنے ہی رنز بنا سکی تھی، اس طرح میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے ابتدائی دونوں میچ ہار چکا ہے، پہلے میچ میں نوآموز امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top