ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

09 جون, 2024 19:20

ٹی20 ورلڈکپ کے اہم معرکے میں گرین شرٹس کی خراب بیٹنگ کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کیخلاف بھارت کی پوری ٹیم 19 اوورز ہی کھیل سکی اور 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب ویرات کوہلی نسیم شاہ کی گیند پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ 19 رنز کے مجموعی اسکور پر روہت شرما بھی شاہین آفریدی کی گیند پر 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب اکشر پٹیل 20 رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کا شکار بنے، 89 کے مجموعی اسکور پر سوریا کمار یادیو 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، شیوم دوبے صرف تین رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر اُن ہی کو کیچ تھما گئے۔

محمد عامر کے اوور میں 96 کے مجموعی اسکور پر بھارت کی یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گریں، 96 کے مجموعی اسکور پر رشب پنت 42 رنز اور رویندر جڈیجا صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی اننگز کا آغاز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے کیا جبکہ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے پہلا اوور کرایا۔

بارش کے باعث پہلا اوور مکمل ہوتے ہی میچ روک دیا گیا تھا جو 9 بجے دوبارہ شروع ہوا، میچ روکے جانے سے قبل بھارت نے ایک اوور میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنالیے تھے

قبل ازیں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ اوور کاسٹ کنڈیشنز ہیں، اس لیے بالنگ کا فیصلہ کیا، پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

قبل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تھا۔

پاکستان اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد عامر

بھارت کا اسکواڈ:

روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top