جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سائنسدانوں نے 20 گنا زیادہ دودھ دینے والے گائے تیار کرلی

08 نومبر, 2023 15:30

الینوئے: امریکی سائنسدانوں کی ٹیم نے عام گائے کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ دودھ دینے والے گائے متعارف کرادی ہے۔

یونیورسٹی آف الینوائے میں جانوروں کے سائنسدانوں کی ٹیم نے تنزانیہ کے کسانوں کے لیے ایسی گائے تیار کی ہے جو دیسی نسلوں کی نسبت 20 گنا زیادہ دودھ دے گی۔

’اینیمل فرنٹیئرز‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہولسٹینز اور جرسیوں کی دودھ پیدا کرنے کی صلاحیت والی گائے کی نسلوں کو گرمی، خشک سالی اور بیماری کیخلاف مزاحمت کی اہل گائرس کی نسل سے کراس کروایا ہے جو کہ حارہ (tropical) ممالک میں عام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ہتھیار ڈالنے پر گائے مفت دینے کا اعلان

کراس کی پانچ نسلوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی یہ گائے عام تنزانیہ کے انتظام کے تحت روزانہ 10 لیٹر دودھ پیدا کرنے کی قابل ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ نئی نسل کی گائے کسی دیسی مویشیوں کی نصف لیٹر اوسط پیداوار کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top