جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سرگودہ، 500 فٹ لمبا جھنڈا تیار

14 اگست, 2018 18:51

ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری سرگودھا انجمن تاجران کی جانب سےمیں 500 فٹ لمبا جھنڈا بنایا گیا۔

ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی جشن آزادی بھرپور جذبے سے منایا جارہا ہے سرگودھا میں صبح سویرے سے سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

سرگودھا میں انجمن تاجران 12 بلاک کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سرگودھا کے تاجران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ریلی بھی نکالی گئی۔

ریلی میں زاہد کمبوہ کی جانب سے 500 فٹ لمبا جھنڈا بھی بنایا گیا۔

سرگودھا بھر میں سب سے لمبا جھنڈا 12 بلاک کے تاجروں نے لہرایا اس موقع پر سینکڑوں شہریوں نے ریلی کے ساتھ پاکستان ذندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔

ریلی کے شرکاء کا جوش دیدنی تھا آج سرگودھا میں کئی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ھلال استقلال کے حامل سرگودھا کے شاھین پرجوش ھیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top