جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ثاقب نثار اور جنرل (ر) فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا: عطاء تارڑ

06 مارچ, 2023 17:07

اسلام آباد: عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار تمام از خود نوٹس پنجاب میں لیتے تھے، ثاقب نثار اور جنرل (ر) فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، سیاست کرنا سیاست دانوں کا کام ہے، عمران خان اپنے خلاف مقدمات ختم کرانے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، پی کے ایل آئی جیسے منصوبوں کو التواکا شکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتوں میں عمران خان کے سہولت کار موجود ہیں : عطاء تارڑ

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے کوشش کی الیکشن سے پہلے اورنج لائن مکمل نہ ہو، ثاقب نثار نے بھائی کے اسپتال کو پروموٹ کرنے کے لیے پی کے ایل آئی کو نقصان پہنچایا، ثاقب نثار اور جنرل (ر) فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو مکمل صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

ان کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی کو برباد کردیا گیا، ثاقب نثار تمام از خود نوٹس پنجاب میں لیتے تھے، شیخ رشید نے انتخابی مہم ثاقب نثار نے چلائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top