جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سان فرانسسکو نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کی صلاحیت والے روبوٹس کی تعیناتی مسترد کردی

07 دسمبر, 2022 11:46

سٹی کونسل نے ارکان نے شہر میں مسلح یا دھماکہ خیز مواد رکھنے کی صلاحیت رکھنے والے روبوٹس کی تعیناتی کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دارالحکومت سان فرانسسکو کی پولیس کی جانب سے اس خواہش کا اظہار کیا گیا تھا کہ خاص حالات میں روبوٹس میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کی اجازت دی جائے، جس پر شہر میں ایک نئی بحث چھڑ گئی، بعض حلقوں کی جانب سے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ریاستی پولیس کی مارنے کی صلاحیت کے حامل روبوٹس کو تعینات کرنے کی تجویز

شہر کے نگراں بورڈ آف سپروائزرز (سٹی کونسل) نے متفقہ طور پر مجوزہ متنازعہ پالیسی کے تحت روبوٹس کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لیے ووٹ دیا ہے، تاہم معاملے کو مزید بحث کے لیے ایک کمیٹی کو واپس بھیج دیا اور وہ کسی اور وقت خاص حالات میں اس کی اجازت دے سکتے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ ان کا روبوٹ کو بندوقوں سے مسلح کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، لیکن وہ غیر معمولی حالات میں ان پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کی صلاحیت چاہتے ہیں۔

روبوٹس کی تعیناتی کے مخالف درجنوں مظاہرین نے بورڈ کو اجازت دینے کے فیصلے سے ہٹانے کے لیئے مظاہرہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top