جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روسی صدر پوٹن یوکرین مسئلہ پر امن مذاکرات کے لئے تیار

30 جولائی, 2023 11:43

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ پر امن مذاکرات کے خیال کو مسترد نہیں کرتے۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں افریقی رہنماؤں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ افریقی امن اقدام کے ساتھ ساتھ چینی بھی اس کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

صدر پوٹن نے یہ بھی کہا کہ جب یوکرین کی فوج جارحیت پر تھی تو جنگ بندی پر عمل درآمد مشکل تھا، یوکرین اور روس پہلے کہہ چکے ہیں کہ وہ کچھ پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کی میز پر نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یوکرین چاہتا ہے کہ اس کی سرحدیں 1991 کی طرح بحال کی جائیں، جس کا کریملن شدید مخالف ہے۔

دوسری جانب ماسکو کا استدلال ہے کہ مذاکرات کے لیے کییف کو اپنے ملک کی نئی علاقائی حقیقت کو قبول کرنا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top