جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرین میں روسی میزائل حملہ، 23 افراد ہلاک

30 ستمبر, 2022 15:40

کیف : یوکرین کے سرکاری حکام نے الزام لگایا ہے کہ زپوریزہیا کے قریب روسی میزائل حملے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

زاپوریژیا کے علاقائی گورنر نے بتایا کہ عام شہریوں کو لے جانے والی گاڑیوں کے ایک قافلے پر روسی میزائل گرنے سے  23 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل میں یوکرین کے علاقوں کو روس میں ضم کرنے کیخلاف ووٹنگ

انہوں نے کہا کہ قافلے میں شامل افراد نے اپنے رشتہ داروں کو لینے اور پھر انہیں محفوظ مقام پر لے جانے کے لیے روس کے زیر قبضہ علاقے میں جانے کا منصوبہ بنایا۔

دوسری طرف یوکرین میں روسی حمایت یافتہ ایک اہلکار نے کہا کہ حملے کے ذمہ داری یوکرین کی فوج پر عائد ہوتی ہے۔ یوکرائنی جنگجوؤں نے ایک اور دہشت گردانہ کارروائی کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top