جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روسی حملے کا خطرہ، امریکہ کا یورپ میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

29 جنوری, 2022 12:51

واشنگٹن : امریکہ صدر کا کہنا ہے کہ روسی حملے سے نمٹنے کے لیئے یورپ میں فوج کی تعیناتی کی جائے گی۔

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے خطرے نے یورپی ممالک سمیت امریکہ کو پریشانی میں مبتلاء کر رکھا ہے اور نیٹو ممالک اس حملے کو روکنے کے لیئے مختلف قسم کے دباؤ کو بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس فروری میں یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے : امریکی صدر

امریکہ صدر جو بائیڈن نے ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ جلد ہی مشرقی یورپ میں نیٹو کی موجودگی کو تقویت دینے کے لیے امریکی فوجیوں کی ایک چھوٹی تعداد بھیجیں گے، کیونکہ یوکرین کی سرحدوں پر روس کی فوجی موجودگی پر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ ہم درحقیقت پولینڈ، رومانیہ سمیت یورپ میں فوج کی موجودگی میں اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top