جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس اب لوہانسک کے 80 فیصد علاقے پر قابض ہے : یوکرینی گورنر

21 اپریل, 2022 11:59

یوکرینی سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ روس نے لوہانسک کے 80 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

روس نے اپنی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول علاقے ڈونباس پر مکمل قبضہ کی کوششیں مزید تیز کردیں ہیں۔

یوکرین کے مشرقی علاقے لوہانسک کے گورنر نے کہا ہے کہ روسی افواج اب خطے کے 80 فیصد حصے پر قابض ہیں، جو ڈونباس کے دو علاقوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کی ماریوپول پر قبضہ کیلئے سر توڑ کوششیں، سڑکوں پر لڑائی جاری ہے : یوکرینی حکام

ان کا کہنا تھا کہ کریمنا پر قبضہ کرنے کے بعد روسی اب روبیزنے اور پوپاسنا کے شہروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور انہوں نے تمام رہائشیوں سے فوری طور پر انخلاء کی اپیل کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top