جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس نے یوکرائن کی سرحد پر کشیدگی کم کرنے کا وعدہ نہیں کیا : امریکہ

13 جنوری, 2022 14:32

واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ روس نے تازہ ترین مذاکرات کے بعد یوکرین کے بحران کو کم کرنے کے لیے کوئی وعدہ نہیں کیا۔

نائب امریکی وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے کا کہنا ہے کہ برسلز میں تقریباً چار گھنٹے کے اجلاس کے بعد ماسکو کو مغرب کے متحد پیغام کے بارے میں روز دے کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے واضح کیا کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی ابھی تک نہیں جانتے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے کیا مقاصد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں : روس

وینڈی شرمین نے کہا کہ سفارتی ملاقاتوں کے بعد بھی ایک لاکھ سے زیادہ روسی فوجی یوکرین کی سرحد پر تعینات ہیں، جو سفارتی حل حاصل کرنے کے لیے موزوں نہیں ہے۔ روس نے سفارتی مذاکرات کے دو دوروں کے بعد یوکرائن کی سرحد پر کشیدگی کم کرنے کا وعدہ نہیں کیا ہے۔

دوسری طرف روس کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی کوششیں ناکام ہوئیں تو ماسکو فوجی کارروائی کا سہارا لے سکتا ہے۔

امریکہ نے روس کے یوکرین پر حملہ کرنے کی صورت میں پابندیوں کے اختیارات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top