جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکمرانوں نے ان علاقوں میں جائیدادیں لیں، جہاں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں لے سکتا : وزیر اعظم

28 اپریل, 2021 16:03

کوئٹہ : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر ترین علاقوں میں جائیدادیں لیں، ان علاقوں میں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں لے سکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے دورہ کوئٹہ کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو شروع کیا گیا۔ ہم نے بلوچستان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے، ڈھائی سالوں میں 3 ہزار 300 کلومیٹر سڑکوں کے منصوبے بنائے اور ان پر کام شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی اورعزت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ جو انسانیت کیلئے کام کرتا ہے اللہ پاک اسے کامیابی سے نوازتا ہے۔ لاہور میں اسپتال بنانے پر لوگوں نے گنگارام کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب حکومت آئی تھی تو خیبر پختونخوا کے حالات خراب تھے۔ دہشتگردی کے باعث سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کو ہوا۔ پولیس اہلکار شہید ہورہے تھے۔ صوبے میں تمام کاروبار بند ہوگئے تھے۔ پیسے والے لوگ پشاور سے اسلام آباد آگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی انجینیرنگ کے لیے ادارے استعمال کیے جارہے ہیں، جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے : مریم نواز

وزیر اعظم نے کہا کہ 2018 کے الیکشن کے دوران میرے دوست نے کہا پنجاب پر توجہ دو خیبر پختونخوا میں تمہارا کوئی چانس نہیں ہے۔ جب رزلٹ آیا تو ہمیں پختونخوا میں دو تہائی اکثریت ملی۔ ہم نے خیبر پختونخوا میں غربت میں کمی کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چھوٹا سا ایلیٹ ملک کے وسائل پر قبضے کرکے بیٹھا ہوا ہے۔ ڈویلپمنٹ بھی طاقتور کھینچ لیتا ہے۔ چھوٹے صوبے بھی پیچھے رہ جاتے ہیں۔ ریاست مدینہ میں سربراہ مہنگے کپڑے نہیں بناتے اور مہنگے محلات میں نہیں رہتے تھے۔ پیسہ عوام پر خرچ ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر ترین علاقوں میں جائیدادیں لیں۔ ان علاقوں میں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں لے سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے پسماندہ علاقوں کو ترقی دی۔ پاکستان اس وقت ترقی کرے گا، جب نچلا طبقہ اوپر آئے گا۔ پاکستان کا مغربی روٹ بھی ترقی میں پیچھے رہ گیا۔ پاکستان کے حکمرانوں نے ماضی میں مغربی روٹ کو نظرانداز کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top