جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگاہ آرائی، 129 افراد ہلاک

02 اکتوبر, 2022 19:16

جکارتہ: انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگاہ آرائی ہونے کے باعث 129 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فٹبال میچ کے دوران ہنگامے میں 180 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ہنگامہ آرائی میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2 ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس کی شیلنگ سے متعدد تماشائی بے ہوش ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا : سیاحوں کی بس بل بورڈ سے ٹکرانے سے 14 افراد ہلاک

پولیس نے آنسو گیس کے شیل پھینک کر تماشائیوں کو کنٹرول کیا، لیگ آفیشل نے میچ کم از کم ایک ہفتے کیلئے معطل کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top