جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

16 اگست, 2018 14:14

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر غلط فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے ہائی کورٹ اسلام آباد سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کلے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف باضابطہ تحریری درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موْقف اختیار کیاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر غلط فیصلے کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشست پر غلط فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جس کے لئے باضابطہ تحریری درخواست دائر کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشست پر تحریک انصاف کا حق تھا اور تحریک انصاف نے آسیہ عظیم کو نامزد کررکھا تھا۔

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کی مائزہ حمید کا نوٹیفکیشن جاری کیا جسے کلعدم قرار دیا جائے۔

عدالت عالیہ نے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے منظور کی ہے،اس کیس کی ساعت جسٹس اطہر من اللہ کریں گیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top