جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی، ابتک 253,135 افراد واپس جاچکے

26 نومبر, 2023 13:24

اسلام آباد: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 253,135 غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی ہوچکی ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا جسکی مثال نہیں ملتی، پاکستان کے افغان باشندوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرنے کے امر کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ انخلاء یقینی بنایا گیا، افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے گئے، عارضی رہائش کیلئے مختلف اضلاع میں سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا بھی دہشتگردی میں ملوث افغانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے وطن واپس جا رہے ہیں، غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

25 نومبر کو 2127 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، افغان شہریوں میں 539 مرد، 549 خواتین اور 1039 بچے اپنے ملک چلے گئے، افغانستان روانگی کیلئے 54 گاڑیوں میں 453 خاندانوں وطن واپس بھیجا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top