جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قومی ٹیم کا ڈائٹ چارٹ فالو کرنے سے انکار، ریسٹورینٹ سے دیسی مینیو آرڈر کردیا

30 اکتوبر, 2023 15:29

کولکتہ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم کو اپنے 6 میچز میں سے 2 میں فتح اور 4 میچز میں شکست کا سامنا ہے۔

پے درپے شکستوں اور قومی ٹیم کیلئے ورلڈکپ سیمی فائنل کے راستے مشکل ہونے کے بعد جہاں سابق کرکٹرز نے پاکستان کرکٹرز کی ڈائٹ کو نشانہ بنایا وہیں ان کی پرفارمنس پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔

پاکستان ٹیم کل ایڈن گارڈن کلکتہ میں بنگلادیش سے اپنا اہم میچ کھیلے گی لیکن اس سے قبل خبریں سامنے آرہی ہیں کہ کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز نے کلکتہ کے ہوٹل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا جس کے بعد گرین شرٹس نے کلکتہ کے معروف ریسٹورینٹ سے دیسی مینیو آرڈر کرکے منگوایا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلسل چوتھی شکست:پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل

بھارتی ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو بریانی کے بجائے سخت ڈائٹ چارٹ فراہم کیا جانا تھا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے کباب، انڈے اور پروٹین پلیٹر موجود تھا تاہم کھلاڑیوں نے اس مینیو کو لینے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس مینیو کے بجائے پاکستانی کھلاڑیوں نے کلکتہ کے معروف ریسٹورینٹ سے بریانی، چانپ، فیرنی اور شاہی ٹکرے آرڈر کرکے منگوالیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top