جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان میں کورونا سے ایک ہی دن میں ریکارڈ ایک سو ستاون ہلاکتیں

24 اپریل, 2021 12:06

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتیں رفتہ رفتہ بڑھنے لگیں۔ ایک سو ستاون شکار ایک دن میں کرلیے، مثبت کیسوں کی شرح گیارہ اعشاریہ دو سات فیصد پر آگئی۔

این سی او سی کے مطابق آج چوبیس گھنٹوں میں ایک سو ستاون ہلاکتیں ہوئیں۔ گزشتہ روز یہی تعداد ایک سو چوالیس تھی۔ دو دن میں کورونا سے ہلاکتیں تین سو سے تجاوز کرگئی۔ اکیس اپریل کو بھی ایک سو اڑتالیس افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں کورونا کے وار، مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ہوگئی

ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد سولا ہزار نوسو ننانوے ہو گئی۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے پانچ ہزار نو سو آٹھ نئے مریض سامنے آئے، جو کہ ایک خطرناک رجحان ہے۔ ملک میں کورونا کیسوں کی تعداد ساٹ لاکھ نوے ہزار سولا ہو گئی۔

ملک بھر میں ایک روزکے دوران باون ہزار چار سو دو ٹیسٹ لیے گئے ہیں، ان کی رپورٹس سے آنے والے دنوں میں کورونا کی شرح واضح ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top