جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

رؤف صدیقی کی الیکشن ٹریبونل کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

24 فروری, 2021 15:23

کراچی : رؤف صدیقی کی درخواست پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم رہنماء رؤف صدیقی کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

رؤف صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ پہلے دو سال کا بی اے ہوتا تھا، اب ایچ ای سی نے چار سال کا کردیا ہے۔ بتائیں کیا اب لاکھوں لوگ دوبارہ بی اے کریں گے؟

یہ بھی پڑھیں : رؤف صدیقی اور خضر عسکر زیدی سینیٹ انتخابات کے لیئے نااہل

مؤقف کے مطابق یہ الیکشن وغیرہ مسئلا نہیں ہم جیتتے رہتے ہیں، مگر لاکھوں بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ مجھے سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 25 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ ریٹرنگ افسر نے رؤف صدیقی کے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر پر کاغذات مسترد کردیئے تھے۔ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top