جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں بارش کا امکان ختم، شدید گرمی، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان

17 جولائی, 2021 08:48

کراچی : شہر میں بارش برسانے والا سسٹم بے حد کمزور ہوگیا، شدید گرمی کے بعد شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور حبس کا سماں ہے، جس کے باعث شدید گرمی ہے، شہر کا پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت زیادہ ہے۔ آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سے کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگرد گرفتار

مون سون کے پہلے اسپیل کے اثرات ختم ہوگئے۔ بارش برسانے والا سسٹم بے حد کمزور ہوگیا۔ اس اسپیل میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

آج شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔ کل سے درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top