جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قائداعظم کی برسی: بنگلادیش میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

13 ستمبر, 2024 16:09

بنگلہ دیش نے تاریخ میں پہلی بار بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی منا کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

ڈھاکہ ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق محمد علی جناح کی 76 ویں برسی کے موقع پر ملک کے دارالحکومت ڈھاکہ میں اردو شاعری کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب کا اہتمام نواب سلیم اللہ اکیڈمی کی جانب سے ڈھاکہ کے نیشنل پریس کلب کے توفضل حسین مانک میاں ہال میں کیا گیا تھا۔

تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر کی بطور مہمان خصوصی بنگلہ دیش آمد کی بھی توقع تھی تاہم وہ اپنی موجودگی ظاہر کرنے میں ناکام رہے، البتہ اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر کامران ڈھنگل موجود تھے۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر مصطفٰی الرحمٰن نے محمد علی جناح کی زندگی کے سفر پر ایک کلیدی مقالہ پیش کیا۔

اس موقع پر ایک شاعر جعفر الحق جعفر نے اردو نظم پڑھی جبکہ بنگلہ دیش میں زیر تعلیم دو پاکستانی طالب علموں نے اردو میں گیت پیش کیے۔

تقریب کے کنوینر ناگورک پریشد اورع محمد شمس الدین کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کو پاکستان کی وجہ سے آزادی ملی۔

تقریب میں شریک مقررین نے قائد اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جناح کے بغیر پاکستان نہیں بنتا اور اگر ایسا نہ ہوتا تو بنگلہ دیش کا بھی وجود ہی نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جناح بابائے قوم ہیں لیکن ہم انہیں تسلیم نہیں کرتے، ہمیں اپنے بھائی چارے کو برقرار رکھنا ہوگا اور امید ہے کہ قائد اعظم کا یوم پیدائش اور برسی دونوں ہر سال یہاں منائے جائیں گے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top