جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیوٹن جنگ بندی کی آڑ میں کچھ آکسیجن تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں : امریکی صدر

06 جنوری, 2023 15:33

جو بائیڈن نے پیوٹن کے فیصلے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ دلچسپ لگا، لگتا ہے کہ وہ کچھ آکسیجن تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کو یوکرین میں 6 جنوری سے 7 جنوری تک جنگ بندی کا حکم دینے کی ہدایت کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی آرتھوڈوکس عیسائیوں کو کرسمس کے موقع پر چرچ میں خدمات میں شرکت کی اجازت دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کوئی عالمی ادارہ اسحاق ڈار کو قابل بھروسہ نہیں سمجھ رہا : مسرت جمشید چیمہ

اس فیصلے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ میں پیوٹن کی کسی بھی بات کا جواب دینے سے گریزاں ہوں۔ مجھے یہ دلچسپ لگا۔ وہ 25 دسمبر اور نئے سال کے موقع پر اسپتالوں اور نرسریوں اور گرجا گھروں پر بمباری کرنے کے لیے تیار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا مطلب ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہ کچھ آکسیجن تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top