جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب : گائے اور بکریاں ذبح کرنے پر پابندی عائد

12 دسمبر, 2023 13:16

 

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں میں گائے اور بکریاں ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی۔

محسن نقوی نے لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کے لیے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی جس کا اطلاق پنجاب کے تمام اضلاع میں ہوگا۔

پنجاب حکومت نے لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایمرجنسی لگانے کا بھی فیصلہ کرلیا، محسن نقوی نے لائیو اسٹاک کی پیداوار اورایکسپورٹ بڑھانے کے لیے حتمی پلان طلب کرلیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں جانوروں کی بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائیں گے، سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات میں لائیو سٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے، لہٰذا یم نے خلیجی ممالک میں لائیو سٹاک کی برآمدات کو بڑھانا ہے۔

یہ پڑھیں : ویڈیو: نواز شریف کی چار سال بعد اپنے گھر رائیونڈ واپسی پر جذباتی مناظر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top