جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب اسمبلی آج اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرے گی

16 اگست, 2018 12:14

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے اجلاس میں ا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گا جبکہ اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے آج کے انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ آج کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری پرویز الہی اسپیکر جبکہ دوست محمد مزاری ڈپٹی سپیکر کے امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے چوہدری اقبال گجر سپیکر کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ تحریک انصاف اور ق لیگ کے امیدوار ہوں گے جبکہ ن لیگ کے چوہدری اقبال میدان میں اتریں گے۔

پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 175، مسلم لیگ ق کی 10 ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد پنجاب اسمبلی میں 162، پیپلز پارٹی کی 10 اراکین ہیں۔

پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں سے کسی کو ووٹ نہیں دے گی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top