مقبول خبریں
‘پوما’ نے اسرائیلی فٹبال ٹیم کی سپانسر شپ ختم کرنے کا اعلان کردیا
کھیلوں کی اشیاء بنانے والی ’پوما ‘ نے اسرائیلی فٹبال ٹیم کی سپانسر شپ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمن کپمنی پوما 2024 میں اسرائیل کی قومی فٹبال ٹیم کی سپانسر شپ ختم کر دے گی۔
فرم کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام کی منصوبہ بندی گزشتہ سال سے کی گئی اور اس کا تعلق غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے خلاف جاری بائیکاٹ مہم سے نہیں ہے۔
پوما کو طویل عرصے سے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن ( IFA ) کے ساتھ اپنی شراکت داری ختم کرنے کے مطالبات کا سامنا تھا لیکن غزہ میں اسرائیلی بربریت کے دوران ان مطالبات میں شدت آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف فٹبالر نے فٹبال کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کردی
ایک بیان میں پوما کے ترجمان نے کہا کہ سربیا اور اسرائیل سمیت متعدد فیڈریشنز کے ساتھ کمپنی کے معاہدے 2024 میں ختم ہونے والے تھے جن کی اب کی تجدید نہیں کی جائے گی، پوما بہتر حکمت عملی کے حصے کے طور پر جلد ہی کئی نئی ٹیموں کے ساتھ معاہدوں کا اعلان کرے گا۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پوما نے معاہدہ ختم کرنے کی اصل وجہ غزہ جنگ کو قرار نہیں دیا لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی بائیکاٹ مہم کے پیش نظر ہی کمپنی نے بھی یہ فیصلہ کیا ہے۔