جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن دھاندلا ہوا ہے:مریم اورنگزیب

02 دسمبر, 2023 16:56

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے ،تویہ پارٹی کس منہ سے صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ کررہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلے پر پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے، انتخابات کی جگہ اور پراسس کوخفیہ رکھا گیا، نامعلوم اور خفیہ مقام پر یہ کیسا الیکشن تھا جس کا نہ کوئی تجویز کنندہ اورنہ تائید کنندہ تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے انٹرا پارٹی الیکشن کی لائیو کوریج دکھائی گئی تھی، لیکن آر ٹی ایس سے آنے والی حکومت کو کیا پتہ انٹرا پارٹی الیکشن کا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں 15منٹ میں سلیکشن ہوئی، سب لوگ پی ٹی آئی کے انٹر اپارٹی الیکشن کو مسترد کررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نےمزید کہا کہ 9مئی کے ماسٹر مائنڈ سیٹ ایک مافیا کا ٹولا ہے، یہ ملک میں صرف انتشار اور غنڈہ گردی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا نوٹس لینا چاہیے، انٹرا پارٹی الیکشن 2018کے انتخابات کا تسلسل ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کاپی ٹی آئی کے بارے میں کہنا تھا کہ اعمال ایسے ہیں اور لیول پلیئنگ فیلڈ کی باتیں کررہے ہیں، جواب مانگو تو لیول پلیئنگ فیلڈ یاد آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی 190ملین پاؤنڈ کرپشن کا جواب نہیں دے رہا، عوام جانتے ہیں یہ فراڈ اور مافیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیاتھا، لیکن9مئی کا لوگوں سے جواب مانگا جارہا ہے تو ذمے دار سابق چیئرمین ہے،سائفر میں جواب مانگا جارہا ہے تو ذمےد ار سابق پی ٹی آئی چیئرمین ہے۔

انہوں نے کہا190  کہ ملین پاؤنڈ کا بند لفافہ کابینہ میں لہرایا گیاتھا،کسی کابینہ رکن کو بند لفافے کا کچھ نہیں معلوم تھا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایک ایک روپے کا حساب دیاہے،کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے آج ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان کے نامزد امیدوار بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

یہ پڑھیں:پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا برقرار،20روز کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top