جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا گراف بہت بلند ہے: پرویز الہٰی

08 جولائی, 2022 16:08

لاہور: چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام کو اس کرپٹ اور جعلی حکومت سے نجات دلائیں گے، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا گراف بہت بلند ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ منحرف ارکان اپنے حلقوں میں بے بس اور لاچار نظر آتے ہیں، عوام نے انہیں رد کر دیا ان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، عمران خان اس وقت قوم کی واحد امید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کر دیں گے : شیخ رشید

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو اس کرپٹ اور جعلی حکومت سے نجات دلائیں گے، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا گراف بہت بلند ہے، ن لیگ نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت دورنہیں جب ہم اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ ن لیگ سے واپس لیں گے، حمزہ شہباز سپریم کورٹ میں دیے گئے حلف سے مکر گئے، سپریم کورٹ تقرر و تبادلے اور ترقیاتی کاموں کی مد میں جاری فنڈز کا نوٹس لے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top