جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ لاہور سے گرفتار

06 جولائی, 2022 09:16

کراچی : اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا، وہ اپنے ایک عزیز کے گھر پر سو رہے تھے، اسی دوران چھاپہ مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول 99 روپے مہنگا ہوچکا، ملک کی تباہی کا ذمہ دار نو جماتی ٹولا ہے : حلیم عادل شیخ

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ اپنی جان کو خطرات کے حوالے سے آگاہ کرچکے ہیں، وہ واضع کرچکے ہیں انہیں سندھ حکومت سے خطرہ ہے۔ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کہیں ظاہر نہیں کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ سندھ حکومت کے جرائم پیشہ افراد نے انہیں اغواء کیا ہے۔ کسی بھی قسم کا نقصان ہوا، تو ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top