جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی آئی کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی مل گئی

11 اکتوبر, 2021 14:15

اسلام آباد : فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی دینے کو اپنی جیت قرار دیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت فرخ حبیب کی درخواست منظور کرلی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی دے دی۔

وزیر مملکت فرخ حبیب الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست قبول کر لی ہے۔ آج دونوں جماعتوں کو بڑی شکست ہوئی۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ خود گڑھے میں گرگئے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین نادرا نے الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال کیئے تو کارروائی کروائیں گے

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق پیپلز پارٹی 7، ن لیگ کے 12 اکاؤنٹ ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مؤقف کو الیکشن کمیشن میں شکست ہوئی۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈز کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ کے پارٹی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئے۔ سات اکاؤنٹ ن لیگ اور بارہ اکاؤنٹ پیپلزپارٹی کے ایسے نکل آتے ہیں، جو الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top