جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ایس ایل 9: معین خان گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے برطرف

06 دسمبر, 2023 14:52

سابق قومی کرکٹر معین خان کو پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معین خان ابتدائی ایڈیشن سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، 8 سال تک ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد اب انہیں نئے عہدے پر فائز کررہے ہیں۔

معین خان کی کوچنگ میں گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ دو مرتبہ رنر اَپ ٹیم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑنے کا فیصلہ

اعلامیے کے مطابق اب گلیڈی ایٹرز کیلئے غیر ملکی کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔

دوسری جانب فرنچائز کے اونر ندیم عمر نے معین خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ٹیم نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top