جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صوبائی انتخابات کیس : پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس امین الدین کی کیس سننے سے معذرت

30 مارچ, 2023 14:12

اسلام آباد : جسٹس امین الدین نے پانچ رکنی بینچ میں شامل ہونے سے معذرت کرلی، جس کے باعث چیف جسٹس نیا بینچ تشکیل دیں گے۔

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنے والا پانچ رکنی بینچ سماعت کے لیئے بیٹھا تو چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس امین الدین کچھ کہنا چاہتے ہیں۔

جسٹس امین الدین نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں، جس کے بعد سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے اختیارات کم کرنے کیخلاف مزاحمت جاری رہے گی : عمران خان

واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک کیس میں فیصلہ دیا تھا کہ آئین اور رولز چیف جسٹس کو اسپیشل بینچ تشکیل دینے کی اجازت نہیں دیتے، آرٹیکل 184 (3) کے تحت دائر درخواستوں کے حوالے سے رولز موجود ہیں، سوموٹو مقدمات مقرر کرنے اور بینچز کی تشکیل کے لیے رولز موجود نہیں، پیمرا کی جانب سے ججز پر تنقید پر پابندی آئین اور اسلام کے خلاف ہے۔

اپنے نوٹ میں خصوصی بینچ کے دو ججز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان نے ازخود نوٹس اور آئینی اہمیت کے حامل مقدمات کے حوالے سے لکھا کہ رولز بنائے جانے تک 184/3 کے تمام کیسز کو روک دینا چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top