جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہر شہر احتجاج : نگراں وزیراعظم کا بجلی کے بھاری بلوں کا نوٹس، اجلاس طلب

26 اگست, 2023 17:43

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

واضح رہے بجلی کے بل زیادہ آنے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کئی روزسے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جو دن بہ دن پھیلتے جارہے ہیں۔

اب اس معاملے کا نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نوٹس لے لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

یہ پڑھیں : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کفایت شعاری اپنانے کا فیصلہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top