جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاک فضائیہ کے 2 ایئر افسر کی ایئر مارشل کے عہدوں پر ترقی

30 جولائی, 2021 16:33

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے 2 ایئر افسر کی ایئر مارشل کے عہدوں پر ترقی، ترقی پانے والوں میں ایئر مارشل ذوالفقار قریشی اور ایئر مارشل محمد مغیث افضل شامل ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ذوالفقار قریشی رسالپور اور ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل میں کمانڈنٹ کی حیثیت سے تعینات رہے، محمد مغیث افضل ڈائریکٹر جنرل سیکیورٹی اور ایئرآفیسر کمانڈنگ ویسٹرن ایئر کمانڈ تعینات رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے سربراہ کی ترک سینئر فوجی قیادت سے ملاقات

ترجمان نے بتایا کہ شاندار خدمات پر ایئر مارشل ذوالفقاراحمد قریشی کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نواز جاچکا ہے، ایئر مارشل محمد مغیث افضل کو ستارہ امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top