جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

رسول ﷺ نے فرمایا، تم زمین والوں پر رحم کرو، اللہ تم پر رحم فرمائے گا : خطبہ حج

19 جولائی, 2021 15:08

شیخ بندر بن عبد العزيز بليلہ نے خطبہ میں کہا کہ رسول ﷺ نے فرمایا، تم زمین والوں پر رحم کرو، اللہ تم پر رحم فرمائے گا، بے شک اللہ تعالیٰ فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

شیخ بندر بن عبد العزيز بليلہ نے مسجد نمرہ میں 9 ذی الحج 1442 ہجری کو خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، پرہیز گاری اختیار کرو۔ اللہ تعالیٰ کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا۔ ایسےعبادات کرو کہ اللہ تم کو دیکھ رہے ہوں۔ رسول ﷺنے فرمایا، تم زمین والوں پر رحم کرو، اللہ تم پر رحم فرمائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے۔ امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے۔  بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ ہمیں اللہ ہی کی عبادت کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو لوگوں کے ساتھ نیکی کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی رحمت سے وہی مایوس ہوتا ہے جو گمراہ ہو چکا ہو۔ اللہ نے فرمایا اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔ اپنی نمازوں کی حفاظت کرو، بالخصوص نماز عصر کی۔ ہمیں اللہ ہی کی عبادت کرنی چاہیے۔ گواہی دیتے ہیں اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔

شیخ بندر بن عبدالعزیز نے کہا کہ رمضان المبارک کے روزے مسلمانوں پر فرض کیے گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میری رحمتیں سب کیلئے ہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، رسول کریم ﷺ آخری نبیﷺ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی حکومت نے حجاج کیلئے حج اسمارٹ کارڈ متعارف کرادیا

خطبہ حج میں کہا گیا کہ اپنے والدین اور ہمسایوں کے ساتھ بھلائی کرو۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا والدین کے ساتھ احسان کا معاملہ کرو۔ اپنے وعدوں کو اللہ کی رضا کے لیے پورا کرو۔ قرآن مجید میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو۔

انہوں نے کہا کہ بے شک اللہ تعالیٰ فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا شیطان تمہیں گمراہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں پر ایمان لاؤ۔ عداوت اور نفرت کو ختم کرنا چاہیے۔ معاشرے اور معاشرتی معاملات میں احسان کو قائم رکھو۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کسی کو ہدیہ یا تحفہ دو تو اچھا دو۔ اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کو کامل کردیا۔ اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا ہر نیکی کا اجر ہے۔ تم احسان کرو، اللہ تعالیٰ احسان کرنیوالوں کو پسند فرماتا ہے۔ اللہ نے فرمایا متقی کیلئے جنت کی خوشخبری ہے۔

شیخ بندر بن عبدالعزیز نے کہا کہ آپس میں مساوات اور اخوت سے رہو۔ لوگوں کی برائی کا جواب بھی اچھے اندازمیں دو۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ہر عمل کے مطابق حساب لے گا۔ دنیا میں جو احسان کرے گا آخرت میں اس کا بھلا ہوگا۔ اللہ نے فرمایا وہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللہ کا فرمان ہے جو بندہ اپنے نفس پر ظلم کرتا ہے تو اس کے لیے توبہ کا دروازہ کھلا ہے۔ اللہ نے فرمایا اس نے زمین اور آسمان کو 6 دن میں تخلیق کیا۔ اللہ نے فرمایا اگر کسی علاقے میں کو مرض پھیلا ہے تو وہاں مت جاؤ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top