جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم نے تفتیشی افسر کی جانب سے رشوت طلب کرنے کا نوٹس لے لیا

19 جولائی, 2021 13:12

اسلام آباد : وزیراعظم نے معذور کم سن بچی سے زیادتی کے مقدمے میں تفتیشی افسر کی جانب سے رشوت طلب کرنے کا نوٹس لے لیا۔

اوکاڑہ میں مقدمہ کے تفتیشی افسر کی جانب سے معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے والدہ سے ہی رشوت طلب کرلی۔

والدہ نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت دراج کرادی، جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی نیپال کے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی کو معطل کردیا۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے ڈی پی او اوکاڑہ کو تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top