جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعظم اپنی انا ایک طرف رکھ کر اپوزیشن سے مشاورت کریں: رحمان ملک

07 اکتوبر, 2021 21:06

اسلام آباد: رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملک میں مہنگائی سے متعلق اپوزیشن اور عوام کو آگاہ کریں، وزیر اعظم اپنی انا ایک طرف رکھ کر مشاورت کریں۔

سینیٹر رحمان ملک کا جی ٹی وی نیوز کے پروگرام ’’ نیوز نائٹ وِد انیقہ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آف شور کمپنیاں یورپ نے بنائی ہیں، بہت سارے پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں ہیں، حکومت کو اپوزیشن سے مشاورت کرنی چاہیے، وزیر اعظم اپنی انا ایک طرف رکھ کر مشاورت کریں۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ملک میں مہنگائی سے متعلق اپوزیشن اور عوام کو آگاہ کریں، حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہیں کی تو عوام سڑکوں پر نکل آئے گی، عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی تو قابو کرنا مشکل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: افعانستان میں امن نہ ہوا تو اس کے اثرات پاکستان پر ہوں گے : رحمان ملک

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی طالبان سے مذاکرات کیے، طالبان نے مذاکرات کے باوجود پاکستان پر حملے کیے، کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی ایک ہیں، داعش بھی کبھی پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان پتھر کی دنیا سے نکل کر باہر آئے ہیں انہیں موقع دینا چاہیے، امریکا کو بھی افغان طالبان سے مذاکرات کرنے ہوں گے، ٹی ٹی پی ہمیشہ بھارت کو سپورٹ کرتی رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top