جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہیں: صدر کراچی چیمبر

23 مئی, 2022 21:15

کراچی: محمد ادریس کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے مدنظر شرح سود بڑھادینا سمجھ سے بالاتر ہے، شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

صدر کراچی چیمبر محمد ادریس کا کہنا تھا کہ شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہیں، موجودہ حالات میں شرح سود میں اضافہ کر دینا انتہائی غیر دانشمندانہ اقدام ہے، مالی بحران کے مدنظر شرح سود بڑھادینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، اسٹیٹ بینک نے شرح سود 13.75 فیصد کردی

محمد ادریس کا کہنا تھا کہ شرح سود میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، تاجر برادری پہلے ہی پریشان ہے، پریشانیوں میں مزید اضافہ نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم، وزیر خزانہ سے اپیل کرتے ہیں معاملے کا نوٹس لیں۔ مہنگائی، کاروباری لاگت میں اضافے سے معیشت تباہی ہو جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top