جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صدر بم دھماکے میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

07 جون, 2022 16:02

کراچی : صدر بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں 12 مئی کو صدر کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ملزم صابر کھرل کو عدالت میں پیش کردیا، ملزم کو 10 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم دھماکے میں ملوث ہے، جس سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، مزید تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ تین شریک ملزمان کو بھی گرفتار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی، صدر دھماکے میں ملوث دو دہشت گرد ہلاک

پولیس کے مطابق مفرور ملزمان میں اصغر شاہ، غلام مہدی اور نور محمد شامل ہیں۔ مفرور ملزمان کا تعلق سندھو دیش لبریشن آرمی سے ہے۔ ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top