جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی اور حیدر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے نئے دفاتر قائم کرنے کی تیاری

25 جنوری, 2023 12:59

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے کراچی اور حیدر آباد سمیت تمام دفاتر کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے دفاتر کا درجہ دیا جائے گا۔

پی ایس پی کا سابق مرکز پاکستان ہاؤس بھی جلد متحدہ پاکستان کے زیر استعمال لایا جائے گا۔ کراچی اور حیدر آباد سمیت ملک بھر میں پی ایس پی کے دفاتر بھی حوالے کیئے جائیں گے۔ ایم کیو ایم کے نئے تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل بعد دفاتر کی تعداد بڑھائے جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم کے ابو کا پیغام آیا کہ بچوں بائیکاٹ کردو، انہوں نے بات مان لی: علی زیدی

ایم کیو ایم رابطہ کیمٹی، الیکشن سیل، شعبہ اطلاعات، لیگل ایڈ کیمٹی سمیت دیگر شعبوں میں ارکان کی تعداد بڑھائے جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متحد اور منظم ایم کیو ایم کیلئے پارٹی قیادت تیزی سے کام کر رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top