جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیپلزپارٹی سندھ میں سخت لاک ڈاؤن سے اپنا نقصان خود کرے گی: شیخ رشید

31 جولائی, 2021 12:20

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں سخت لاک ڈاؤن سے اپنا نقصان خود کرے گی، نالہ لئی بن گیا تو سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نالہ لئی بننے سے اطراف کے لوگوں کی زندگی خوشحال ہوجائے گی، میری زندگی کا مقصد نالہ لئی کی تعمیر ہے، نالہ لئی بن گیا تو سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔ ہم نے تعلیم کیلئے بہت کام کیا ہے، راولپنڈی یونیورسٹیوں کا شہر ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران سینٹری ورکرز کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں، پی ٹی آئی نے پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں حکومت بنائی، ٹیکسی ڈرائیورز کے گھروں میں کھانے کیلئے روٹی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا بس چلے تو کرپٹ لوگوں کے لیے چین کا قانون لاؤں : شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ میں سخت لاک ڈاؤن سے اپنا نقصان خود کرے گی، پوری دنیا نے عمران خان کے لاک ڈاؤن کی پالیسی کو کاپی کیا،

سندھ حکومت بھی عمران خان کی لاک ڈاؤن پالیسی پر عملدرآمد کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹ افراد اور قاتلوں کو موقع پر ہی سزائے موت ہونی چاہیے : شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونے جارہے ہیں، انہیں سمجھ آنی چاہیے کہ پی ٹی آئی بہتر پوزیشن میں آرہی ہے، پاکستان اور چین کےتعلقات ہمالیہ سے بلند ہیں، کوئی طاقت پاک چین دوستی خراب نہیں کرسکتی، مستقبل میں پی ٹی آئی سندھ میں بھی حکومت بنائے گی، بہت عرصہ پہلے کہا تھا ن سے ش نکلے گی، بہت پہلے کہا تھا پیپلزپارٹی دوسرے، ن لیگ تیسرے نمبر پر ہوگی، مجھ پر 3 بار حملے ہوچکے ہیں، گھبرانے والا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ کل سے 8 اگست تک کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نور مقدم کے ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، میرا بس چلے تو ایسے ملزمان کو گولی ماردوں، وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ عمران خان کریں گے، افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں گرفتار ٹیکسی ڈرائیورز کو رہا کرادیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top