جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی پی اپنے زور پر الیکشن نہیں جیت سکتی، انکے پاس پیسہ اور پاور ہے: مصطفیٰ کمال

27 دسمبر, 2023 13:51

کراچی: مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے زور پر الیکشن نہیں جیت سکتی، پیپلز پارٹی کے پاس بہت زیادہ پیسہ اور پاور ہے۔

سینئر ڈپٹی کنونیر ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے 15 سال میں سندھ میں کوئی ماڈل یوسی نہیں بنائی، پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے زور پر الیکشن نہیں جیت سکتی، پیپلز پارٹی کے پاس بہت زیادہ پیسہ اور پاور ہے، بلاول بھٹو لاہور کو کراچی جیسا بنانے کی بات نہیں کرسکتے، کارکردگی کی بنیاد پر پیپلز پارٹی ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں 2013 والے نتائج دیکھنے ہیں، 2018 والے نہیں: مصطفیٰ کمال

ان کا کہنا تھا کہ سکھر، نوابشاہ میں ایم کیو ایم اپنی سرگرمیاں بڑھارہی ہے، کراچی میں روزانہ گٹر میں گرنے سے بچوں کی اموات ہوتی ہے، ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ متحد اور منظم ہے، ایم کیو ایم کے کارکنوں میں جوش اور ولولہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top