جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں پولیس کارروائی، قبر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد

27 اپریل, 2021 12:35

کراچی : پولیس نے قبر میں خفیہ طور پر چھپایا گیا اسلحہ و بارودی مواد کھود کر برآمد کرلیا۔

کورنگی پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر چکرا گوٹھ نورانی قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے قبر میں چھپایا گیا اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ کسٹمز کی کارروائی، لکپاس اور بلوچستان پنجاب بارڈر پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ کے مطابق اسلحہ اور بارودی مواد ممکنہ طور پر دہشت گردی میں استعمال ہونے والا تھا۔ برآمد اسلحہ میں 3 ہینڈ گرنیڈ، رپیٹر 12 بور، 2 بے بی کلاشن، ایک ٹرپل ٹو رائفل،2  عدد 30 بور، میگیزن اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top