جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آزاد کشمیر میں الیکشن تو مسلم لیگ ن ہی جیتے گی: مریم نواز

16 جولائی, 2021 19:56

بھمبھر: مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی طاقت صرف مسلم لیگ (ن) ہے، نواز شریف کو سازش کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا بھمبھر آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برنالہ کے لوگوں کو پیشگی مبارکباد دیتی ہوں، مخالفین نے جتنے بھی جلسے کیے وہ ن لیگ کے ایک جلسے کا مقابلہ نہیں کرسکے، کشمیر کا چپا چپا گھوم لیا، ہر گاؤں سے ایک ہی آواز نواز شریف آتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیٹی افواج پاکستان سے پیار کرتی ہے، ڈسکہ میں الیکشن چوری کی کوشش کو عوام نے ناکام بنایا تھا، الیکشن چوری کیا تو آزاد کشمیر کے عوام نہیں چھوڑیں گے، عمران خان !ووٹ چوری کی کوشش کی تمہارے لئے بڑا مشکل ہوگا، اِن کی ایک اور طاقت ہے جس کو یہ خلائی مخلوق کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اپنے ماتھے پر اسٹیبلشمنٹ کا ٹھپہ لگوالیا ہے: مریم نواز

انہوں نے کہا کہ یاد رکھو!مسلم لیگ (ن) اب وہ پرانی جماعت نہیں رہی، آزاد کشمیر میں الیکشن تو مسلم لیگ ن ہی جیتے گی، پاکستان میں سیاسی طاقت صرف مسلم لیگ (ن) ہے، نواز شریف کو سازش کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا، نواز شریف پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 118 روپے کردی، 73سال میں پیٹرول کی قیمت 118روپے پر نہیں گئی، آج لوڈشیڈنگ بھی واپس آگئی اور بڑے بڑے بل بھی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی چینی، گھی اور آٹا مہنگے ہوگئے، حکمرانوں کی نااہلی سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس کو کشمیر کا وزیر بنایا وہی لوگوں پر گولیاں برساتا رہا، 25 جولائی کو کوئی بھی گھروں میں نہ بیٹھے، شیر پر مہر لگائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top