جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ن لیگی، استعفیٰ اسپیکر کو بھیجیں خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کرالیں گے: شوکت یوسفزئی

09 دسمبر, 2020 11:48

پشاور: صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ نہ جلسوں، نہ استعفوں سے ڈرتے ہیں جس نے جانا ہے وہ جائے، ن لیگی استعفیٰ پارٹی قیادت کو نہیں اسپیکر کو بھیجیں خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کرالیں گے۔

پی ڈی ایم رہنماوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ استعفی دینے والوں کا یہ آخری ٹینور ثابت ہوگا، اپوزیشن کے جلسوں کے بعد پشاور اور ملتان میں کورونا کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔ لاہور جلسے سے کورونا میں اضافہ ہوا تو سخت کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی پارٹی کو مولانا فضل الرحمان کے پاس استعفے جمع کرانے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھی سمجھ آ گئی کہ اپوزیشن کو عوام کی نہیں کرپشن بچانے کی فکر ہے، پیپلز پارٹی کی نالائق اور بچہ لیڈرشپ کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد میں کورونا بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 31دسمبر تک ممبران استعفے اپنے قائدین کے پاس جمع کرادیں ۔ مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو آصف زرداری اور نواز شریف سے کوئی ہمدردی نہیں وہ بغض عمران میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں، آئندہ محلاتی سازشیوں اور کرپٹ مافیا کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے بند ہوں گے، جنہوں نے ملک لوٹا ہے ان کا حساب تو ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top