جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خوداری کا بیانیہ دلوں میں اتر گیا، ن لیگ جانتی ہے کہ وہ پنجاب سے جانیوالے ہیں : اسد عمر

08 جولائی, 2022 15:44

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ووٹ ایک سے دوسرے حلقے میں منتقل کیے جا رہے ہیں، ن لیگ جانتی ہے کہ وہ پنجاب سے جانیوالے ہیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ خوداری کا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں اتر گیا ہے۔ جو کچھ ہو رہا ہے حکومت کو بھی نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ پنجاب حکومت جعلی حکومت ہے۔ انہوں نے عجیب و غریب تماشے لگائے ہیں۔ یہ لوگ کبھی ہوٹلوں میں اجلاس بلاتے رہے کبھی کہاں۔ زور زبردستی کی جارہی ہے اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا پروگرام معطل

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمارے نمائندوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ سیاسی طور پر قوم یکجا ہوتی نظر آرہی ہے۔ وزیراعلیٰ کا انتخاب پہلے دن سے غیر قانونی تھا، اب عدالتی فیصلہ بھی آگیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ن لیگ جانتی ہے کہ وہ پنجاب سے جانیوالے ہیں۔ پنجاب میں غیر قانونی تبادلے کیئے جارہے ہیں۔ پنجاب میں ووٹ ایک سے دوسرے حلقے میں منتقل کیے جا رہے ہیں۔ 2 جون کو الیکٹورل رولز جاری کیے گئے جس میں نئے ووٹ بھی آگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top