جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ن لیگ نے دوڑیں لگوادیں، مان لیں نواز شریف سب کے استاد ہیں : مریم نواز

17 جولائی, 2021 15:55

مظفر آباد : مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نواز شریف کے بنائے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں، مان لیں نواز شریف آپ سب کے استاد ہیں۔

آزاد کشمیر کے علاقے اسلام گڑھ میں مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ سنادیا۔ ن لیگ کی انتخابی مہم سب کو نظر آرہی ہے۔ ن لیگ نے تمام مخالف جماعتوں کی دوڑیں لگوادیں۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں الیکشن تو مسلم لیگ ن ہی جیتے گی: مریم نواز

انہوں نے کہا کہ الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو کشمیری چھوڑیں گے نہیں۔ یہ 2018 ہے، نہ وہ والی مسلم لیگ ن۔ اس بار آپ کا مقابلہ آزاد کشمیر کے شیروں سے ہے۔ یہ 2018 نہیں جس میں تم نے مشینیں بند کرکے الیکشن چوری کرلیا تھا۔ ڈسکہ میں ن لیگ نے دھند میں بھی چوری شدہ الیکشن جیت لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اے ٹی ایم کے علاقے سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ شروعات باغ سے اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہاں اے ٹی ایم ڈھونڈی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نواز شریف کے بنائے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ مان لیں نوازشریف آپ سب کے استاد ہیں۔ نواز شریف چاہتے تھے کہ آزاد کشمیر میں بھی موٹر وے بنے۔ نواز شریف دور میں چین پیسے لا کر منصوبے لگانا چاہتا تھا۔ سی پیک نوازشریف کے دور میں ترقی کر رہا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top