جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ن لیگ نے سیکھ لیا ہے کہ الیکشن کیسے اور دوبارہ کس طرح کراتے ہیں: محمد زبیر

28 اپریل, 2021 17:31

لاہور: محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ہم نے جو بلدیہ کے عوام سے پانی کا وعدہ کیا وہ پورا کریں گے، ن لیگ نے سیکھ لیا ہے کہ الیکشن کیسے اور دوبارہ کس طرح کراتے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن محمد زبیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کیلئے ن لیگ نے کافی حد تک کام کیا، گرین لائن کا کام ن لیگ کے دور میں ہوا، جو کام رہ گیا تھا وہ صوبائی حکومت کے ذمے تھا۔ نواز شریف نے کے فور میں اپنا کردار ادا کیا، پی ٹی آئی حکومت نے 1100ارب کے اعلان کردہ پیکج کا بھی کچھ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: یہی حکومت رہی تو ڈیفنس بجٹ کے لیے بھی قرضہ لینا پڑے گا : محمد زبیر

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی دعوی کرتے تھے کہ ٹینکر مافیا کو ختم کردیں گے، صدر عارف علوی کے دعوے کہاں گئے۔ ہم نے جو بلدیہ کے عوام سے پانی کا وعدہ کیا وہ پورا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سیکھ لیا ہے کہ الیکشن کیسے اور دوبارہ کس طرح کراتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top