جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لوگوں کو نوازنے میں ن لیگ بے شرمی کی حد تک چلی جاتی ہے: فواد چودھری

08 جولائی, 2022 18:29

چک جھمرہ: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز عدالت میں جو وعدہ کرکے آئے تھے اس کے خلاف کام کیے، لوگوں کو نوازنے میں ن لیگ بے شرمی کی حد تک چلی جاتی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا چک جھمرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں 20میں سے 20سیٹیں جیت جائے گی، چک جھمرہ میں ون سائیڈ مقابلہ ہے، دوسرے حلقوں کا بھی یہی حال ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مخالف امیدوار تو اپنی الیکشن مہم بھی شروع نہیں کرسکا، زیادہ تر لوٹے تو گھر سے ہی نہیں نکل پارہے، حمزہ شہباز عدالت میں جو وعدہ کرکے آئے تھے اس کے خلاف کام کیے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوٹرل کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے: عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری گاڑیوں کو الیکشن مہم کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن سو رہا ہے، لوگوں کو نوازنے میں ن لیگ بے شرمی کی حد تک چلی جاتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top