جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعظم نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دے دیا

09 جولائی, 2024 16:38

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 3 ماہ کیلئے رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے سیاست کو داؤ پر لگاکر ریاست کو بچایا، اگر ریاست کو نہ بچایا ہوتا تو کہاں کی سیاست اور کہاں کا بجٹ ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی صارفین کو ریلیف دیا جائے گا، 200یونٹ تک کے صارفین کو 3 ماہ کیلئے رعایت دے رہے ہیں، جولائی، اگست ،ستمبر تک کیلئے ریلیف پر 50ارب خرچ ہونگے، ترقیاتی بجٹ سے 50ارب نکال کر صارفین کو ریلیف دیں گے، اکتوبر میں موسم بہتر ہوجاتا ہے تو بجلی کا استعمال کم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے اچھی خبر سنادی

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دعویٰ کیا تھا 300ارب واپس لے کر آئیں گے، کل بلو چستان حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا ،بلوچستان میں 28ہزار کے قریب ٹیوب ویل کنکشن ہیں، وہ بجلی استعمال کررہے تھے لیکن بل ادا نہیں کررہے تھے، سالانہ 80سے 90ارب وفاق کو نقصان ہوتاتھا، گزشتہ 10سال میں قومی خزانے کے 500ارب تباہ ہوگئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا جس کی بنیاد پر جائز احتجاج کیا، پہلی بار حکومت نے ریئل اسٹیٹ پر ٹیکس لگایا، ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے زمینیں رکھ کر سٹہ بازی کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پہلے سیاست کو چمکانے کےلیے بڑے بول بولے گئے، کہا گیا 90 دن میں کرپشن کا خاتمہ کریں گے مگر کرپشن کے بڑے اسکینڈل آئے، گندم اور چینی کی درآمد اور برآمد میں جیبیں بھری گئیں، کہا گیا لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے مگر 190 ملین پاؤنڈ پر ہاتھ پھیرے گئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کہ دنیا میں تیل کی قیمت اوپر جارہی تھی مگر عدم اعتماد سے بچنے کےلیے تیل کی قیمت کم کرکے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 3 سالہ پروگرام کررہے اس میں کوئی راز نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top